ابنا: موصولہ اطلاعات کے مطابق ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ترال علاقے میں آج عسکریت پسندوں نے فوج پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں تین فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگيا۔پولیس ذرائع کے مطابق ایک عسکریت پسند بھی اس حملے میں مارا گيا ہے۔سری نگر سے موصولہ رپورٹ کے مطابق فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ترال علاقے سے جب فوج کا گشتی دستہ گزر رہا تھا تبھی اس پر یہ حملہ ہوا۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس کے خصوصی دستے نے سری نگر کے ایک علاقے میں ایک عسکریت پسند ہلال احمد کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ پولیس کچھ عرصے سے ہلال احمد کی تلاش کررہی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
23 مئی 2013 - 19:30
News ID: 422411
ہندوستان کے زیر انتظام کشیمر میں عسکریت پسندوں کے حملے میں تین ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔